آيت اللہ مصباح يزدی كی كتاب " انسان سازی" كی اشاعت

IQNA

آيت اللہ مصباح يزدی كی كتاب " انسان سازی" كی اشاعت

12:59 - June 13, 2009
خبر کا کوڈ: 1790281
فكرونظر گروپ: آيت اللہ مصباح يزدی كی كتاب " انسان سازی" امام خمينی (رح) انسٹیٹيوٹ كی كوششوں سے شائع ہو كر منظرعام پرآ گئی ہے۔
امام خمينی انسٹیٹيوٹ كے تعلقات عامہ كے انچارج " مرتضی اہواز" نے قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ آيت اللہ مصباح يزدی كی كتاب " انسان سازی" زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گئی ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ یہ كتاب آيت اللہ مصباح يزدی كے ليكچرز پر مشتمل ہے جو انہوں نے " در راہ حق" انسٹیٹيوٹ میں طلباء كو ديئے تھے ان ليكچرز كو آيت اللہ مصباح كے شاگرد حجت الاسلام محمود فتح علی نے مرتب كيا ہے۔ یہ كتاب ۴۶۴ صفحات پر مشتمل ہے اور اسے پہلی مرتبہ امام خمينی انسٹیٹيوٹ نے شائع كرايا ہے۔
419603
نظرات بینندگان
captcha