اردن كی ناخواندہ خاتون كا حفظ قرآن

IQNA

اردن كی ناخواندہ خاتون كا حفظ قرآن

13:03 - June 13, 2009
خبر کا کوڈ: 1790284
قرآنی سرگرمياں گروپ: اردن كی ۷۵ سالہ خاتون جو۷۰ سال كی عمر تك پڑہنے اور لكھنے كی نعمت سےمحروم تھی نے قابل تحسين كوشش كے ساتھ قرآن مجيد حفظ كر ليا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطاب "ام طھ" نامی اس عمر رسيدہ خاتون نے اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ میں ان پڑھ ہونے كی وجہ سے قرآن مجيد كی تلاوت نہیں كر سكتی تھی۔ اس لئے میں نے ۷۰ سال كی عمر میں فيصلہ كيا كہ پڑہنا اور لكھنا سيكھوں تاكہ قرآن مجيد كی تلاوت كر سكوں۔ اس نے مزيد كہا كہ یہ فيصلہ كرنے كے بعد میں نے شہر " زرقاء" میں حفظ قرآن كے سنٹر میں جا كر عربی كے حروف تہجی كو پڑہنا اور لكھنا شروع كر ديا۔ ايك ہفتے كے اندر میں نے عربی كے تمام حروف تہجی كو پڑھنا اور لكھنا سيكھ ليا۔ اس نے كہا كہ پانچ سال كی مسلسل محنت كے بعد خدا نے مجھے حفظ قرآن كی توفيق دی۔ میں اس پر خدا كی شكر گزار ہوں۔ ام طھ نے آخر میں كہا كہ قرآن مجيد كو اپنی توجہ كا مركز بنانا ہر مسلمان كی ذمہ داری ہے اوراس میں كسی خاص عمر كی شرط نہیں ہے۔ ميری تمام جوانوں اور نوجوانوں سے اپيل ہے كہ وہ قرآن مجيد كو حفظ كریں؛ اپنی اور معاشرے كی روحانی ترقی كا موجب بنیں۔
418076
نظرات بینندگان
captcha