سعودی عرب میں پيش نمازوں كے لئے تعليمی وركشاپ كا آغاز

IQNA

سعودی عرب میں پيش نمازوں كے لئے تعليمی وركشاپ كا آغاز

14:05 - June 13, 2009
خبر کا کوڈ: 1790334
بين الاقوامی گروپ: سعودی كی " جازان" يونيورسٹی نے آج پيش نمازوں اور خطباء كے لئے ۵ روزہ تعليمی وركشاپ كا آغاز كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " Saudi Gazette" كے حوالے سےرپورٹ دی ہے كہ جازان يونيورسٹی كے چانسلر " محمد بن علی آل ہيازع" نے كہا ہے كہ یہ تعليمی وركشاپ " طيبہ" يونيورسٹی كے پيش نمازوں اور خطيبوں سے متعلق ادارے كے تعاون سے منعقد كيا جا رہا ہے ۔ اس وركشاپ كے انعقاد كا مقصد پيش نمازوں اور خطيبوں كو متوجہ كرنا ہے كہ وہ اپنی گفتگو میں موجودہ زمانے كے تقاضوں كو مد نظر ركھتے ہوئے اسلامی اعتدال پسندی كو ملحوظ خاطر ركھیں ۔ انہوں نے مزيد كہا كہ یہ تعليمی وركشاپ بالكل مفت ہے اور اس وركشاپ میں شركت كرنے والوں كو سند بھی دی جائے گی۔
419711
نظرات بینندگان
captcha