اردن میں حفظ قرآن كے مقابلوں میں ترك حافظ قرآن كی شركت

IQNA

اردن میں حفظ قرآن كے مقابلوں میں ترك حافظ قرآن كی شركت

18:11 - June 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1790633
بين الاقوامی گروپ:"فرقان چنار" نامی ايك ترك طالب علم اس سال ماہ مبارك رمضان میں منعقد ہونے والے حفظ قرآن كے مقابلوں میں تركی كی نمائندگی كرے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی' ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق فرقان چنار ( كہ جس نے تركی میں طلباء كے حفظ قرآن كے فائنل راونڈ كے مقابلے میں پہلی پوزيشن حاصل كی تھی) نے كہا ہے كہ میں نے پانچ سال كی عمر میں حفظ قرآن كا آغاز كيا تھا اور اڑھائی سال عرصہ میں مكمل قرآن حفظ كر ليا تھا۔ ميری كوشش ہو گی كہ اردن میں حفظ قرآن كے مقابلوں میں اچھی كاركردگی دكھاؤں۔ اس نے مزيد كہا كہ ميرے اساتذہ نے مجھے اس منزل تك پہنچانے میں بہت زيادہ زحمتیں برداشت كی ہیں لہذا مجھے بھی ان مقابلوں میں اچھی كاركردگی دكھانے كے لئے بھرپور كوشش كرنی چاہیے۔
ياد رہے كہ اردن میں حفظ قرآن كے مقابلے اس سال ۱۰ ستمبر كو شروع ہوں گے جو ۱۶ستمبر تك جاری رہیں گے اور ان مقابلوں میں ۵۷ اسلامی ممالك كے نمائندے شركت كریں گے۔
419663

نظرات بینندگان
captcha