امريكہ میں اسلامی آرٹ كے موضوع پر نمائش كا انعقاد

IQNA

امريكہ میں اسلامی آرٹ كے موضوع پر نمائش كا انعقاد

19:05 - June 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1791497
بين الاقوامی گروپ: ۱۴ جون ۲۰۰۹ء كو امريكہ كے شہر نيويارك میں مسلمان آرٹسٹوں كے اسلامی فن پاروں كی نمائش كا آغاز ہوا ۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے مصر كے روزنامہ " الاخبار" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ امريكہ میں مقيم مصری نژاد آرٹسٹ " ہيثم عبدالرزاق" نے اس نمائش كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نمائش میں مسلمان آرٹسٹوں كی مجسمہ سازی ، نقاشی اور خطاطی كے آثار ركھے گئے ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ مغربی دنيا اور امريكہ میں اسلامی تہذيب و تمدن سے آگاہی بہت كم ہے لہذا اس نمائش میں كوشش كی گئی ہے كہ فن اور ہنر كی زبان سے غير مسلموں كو اسلامی ثقافت وتہذيب سے آشنا كيا جائے۔امريكہ كے لوگ اس نمائش میں بہت زيادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔ اس نمائش میں اسلام كی ترقی اور پيشرفت كے بارے میں عربی اور انگريزی زبانوں میں پمفلٹ بھی ركھے گئے ہیں۔
420629

نظرات بینندگان
captcha