مسلمان علماء، تكفيری فتووں كا سد باب كرنے كے لئے مؤثر كردارادا كریں

IQNA

مسلمان علماء، تكفيری فتووں كا سد باب كرنے كے لئے مؤثر كردارادا كریں

20:15 - June 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1791506
بين الاقوامی گروپ: مسلمان علماء، مختلف اسلامی مكاتب فكر كو ايك دوسرے كے قريب لانے اور دنيائے اسلام میں كفر كے فتووں كی روك تھام كے لئے مؤثر كردار ادا كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے امارات كے خبررساں ادارے كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ برطانیہ كے وحدت اسلامی انسٹیٹيوٹ كے مدير " كمال الھلباوی" نے لندن میں وحدت اسلامی كانفرنس میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس كانفرنس كے انعقاد كا مقصد امت اسلام میں اختلافات اور مذہبی فتنوں سے مقابلہ ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ مكہ كے پيش نماز " عادل الكلبانی" جيسے شدت پسند وہابی مفتی تعصب آميز فتوے صادر كر كے مسلمانوں میں اختلافات ايجاد كرنا چاہتے ہیں۔ اس لئے مسلمان فقہاء اور علماء كی ذمہ داری ہے كہ وہ اسلامی مذاہب كے پيروكاروں كے درميان قيام وحدت كے لئے كام كریں۔ كمال الہلباوی نے تعصب آميز فتووں كے لئے سعودی عرب كی طرف سے " عادل الكلبانی" كے انتخاب پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے كہ مسلمانوں كی ذمہ داری ہے كہ وہ مسلمانوں كے درميان افتراق ايجاد كرنے والے عناصر كو پہچانیں۔
420628

نظرات بینندگان
captcha