بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی" KUNA" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شام كی حكومت نے اسرائيل سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ بين الاقوامی معاہدوں پر عمل كرے۔ شام كی حكومت نے اسرائيلی وزيراعظم بنجمن نيتن ياہو كی حالیہ تقرير كے بعد یہ موقف اختيار كيا ہے۔ اسرائيلی وزير اعظم نے اپنی تقرير میں مشرق وسطی میں قيام امن كے سلسلے میں عدم تعاون اور بے گھر فلسطينيوں كی اپنے گھروں میں واپسی كی اقوام متحدہ كی قرارداد كو قبول نہ كرنے كی بات كی تھی۔ حكومت شام كے ترجمان نے كہا كہ اسرائيل نے فلسطينيوں كو اپنی آبائی سرزمين پر زندگی بسر كرنے كے حق سے محروم كر ركھا ہے۔ انہوں نے عرب اور اسلامی ممالك سے درخواست كی كہ وہ اسرائيلی خطرناك سياست كے ساتھ مقابلہ كرنے كے لئے متحد ہو جائیں۔
421122