امريكہ كی رياست فلوریڈا میں قرآنی سيمينار كا انعقاد

IQNA

امريكہ كی رياست فلوریڈا میں قرآنی سيمينار كا انعقاد

12:33 - June 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1792070
بين الاقوامی گروپ: رواں ماہ كے آخر میں امريكہ كی رياست فلوریڈا میں "قرآن مجيد كا ادبی حسن" كے موضوع پر سيمينار ہو گا۔ اس سيمينار كا اہتمام اسلامی انجمن " Tampa" كر رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار ۲۸ جون ۲۰۰۹ء كو شہر " ٹمپا" میں اسلامی انجمن كے دفتر میں منعقد ہو گا۔ اسلامی انجمن " ٹمپا" رياست فلوریڈا كی ايك سر گرم اسلامی انجمن ہے جو اسی رياست كے مسلمانوں كے لئے مختلف قسم كے مذہبی پروگرام منعقد كرتی رہتی ہے۔ اس كی قرآنی سرگرميوں می سے ايك بچوں اور نوجوانوں كے لئے قرآنی تعليم كے كورس كا انعقاد ہے جو رواں ماہ كی ۲ تاريخ كو شروع ہوا اور ۳۱ جولائی ۲۰۰۹ء تك جاری رہے گا۔
421782

نظرات بینندگان
captcha