تركی میں " قرآن عظيم معجزہ" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

تركی میں " قرآن عظيم معجزہ" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

13:58 - June 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1792635
بين الاقوامی گروپ: ۱۸ جون ۲۰۰۹ء كو تركی كی رياست مانيسا میں " قرآن عظيم معجزہ" كے موضوع پر سيمينار منعقد ہوا۔ اس سيمينار كا اہتمام مانيسا كی مذہبی انجمن اور شہر "ساكاريا" كے الہيات كالج كے شعبہ قرآنی علوم نے باہمی تعاون سے كيا تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق مانيسا كی مذہبی انجمن كے صدر " Halit Oncuol" نے اس انجمن كی مذہبی سرگرميوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس انجمن كی تشكيل كا مقصد قرآنی اور اسلامی تعليمات كی ترويج ہے ۔ اس انجمن نے اس شہر میں متعدد ثقافتی اور سماجی پروگرام منعقد كیے ہیں۔
422199
نظرات بینندگان
captcha