عالمی برادری فلسطينيوں كے بنيادی حقوق كو نظر انداز كر رہی ہے

IQNA

عالمی برادری فلسطينيوں كے بنيادی حقوق كو نظر انداز كر رہی ہے

20:48 - June 20, 2009
خبر کا کوڈ: 1792788
بين الاقوامی گروپ: فلسطين كی قانون ساز اسمبلی كے قائم مقام احمد بحر نے فلسطينيوں كے بنيادی حقوق كو نظر انداز كرنے پرعالمی برادری كو شديد نكتہ چينی كا نشانہ بنايا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق احمد بحر نےكہا ہے كہ عالمی برادری كو چاہیے كہ وہ اسرائيل پر دباؤ ڈالے كہ وہ اسرائيلی زندانوں میں محبوس بچوں اور عورتوں كو رہا كرے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اسرائيل غزہ كی پٹی میں وحشتناك جرائم كا مرتكب ہوا ہے۔ اس نے بہت زيادہ بچوں اور عورتوں كا قتل عام كيا ہے ۔ لہذا اسرائيلی حكام كے خلاف بين الاقوامی عدالت میں مقدمات درج ہونے چاہئیں۔ اور اسرائيلی جرائم پرعالمی برادری كو اپنا سكوت توڑنا چاہیے۔
421875

نظرات بینندگان
captcha