اردن كی رياست " كرك" میں حفظ قرآن سنٹرز میں ناموں كے اندراج كا سلسلہ جاری ہے

IQNA

اردن كی رياست " كرك" میں حفظ قرآن سنٹرز میں ناموں كے اندراج كا سلسلہ جاری ہے

19:54 - June 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1793215
قرآنی سرگرمياں گروپ: اردن كی رياست كرك كے ادارہ اوقاف ومذہبی امور كے سرپرست نے كہا كہ اس علاقے میں جوانوں اور نوجوانوں كی قرآنی تعليم میں دلچسپی كو ديكھتے ہوئے ناموں كے اندراج كی تاريخ كی مدت بڑھا دی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اردن كی رياست كرك كے ادارہ اوقاف و مذہبی امور كے سرپرست " ماجد القضاۃ" نے كہا كہ اس علاقے میں قرآن مجيد كی تعليم كے لئے ۳۰۰ قرآنی سنٹرز مختص كیے گئے ہیں۔ ان میں سے ۱۴۰ قرآنی سنٹرز مرد حضرات سے مخصوص ہیں جبكہ ۱۶۰ قرآنی سنٹرز خواتين كے لئے مخصوص ہیں ۔ ماجد القضاۃ نے مزيد كہا كہ اس علاقے می قرآن مجيد كی تعليم موسم گرما كی تعطيلات كے اختتام تك جاری رہے گی۔
421934

نظرات بینندگان
captcha