زمبابوے میں حفظ اور قرآئت قرآن كے ابتدائی راؤنڈ كےمقابلوں كا انعقاد

IQNA

زمبابوے میں حفظ اور قرآئت قرآن كے ابتدائی راؤنڈ كےمقابلوں كا انعقاد

19:54 - June 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1793218
اعزازی گروپ/ محمد حسن ايپكچی: گزشتہ روز زمبابوے میں حفظ اور قرائت قرآن كے ابتدائی راؤنڈ كے مقابلے منعقد ہوئے ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد ايران میں منعقد ہونے والے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كے لئے قراء اور حفاظ كا انتخاب ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق زمبابوے میں گزشتہ تين سالوں سے یہ مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔ یہ مقابلے گزشتہ روز زمبابوے كے دارالحكومت حرارے میں حضرت زہراء (س) اسلامی كالج میں منعقد ہوئے اور ان مقابلوں میں پورے ملك سے ۳۰ سے زائد حفاظ اور قراء نے شركت كی۔ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد تہران میں حفظ اور قرائت قرآن كے بين الاقوامی مقابلوں میں شركت كے لئے زمبابوے كے نمائندوں كا انتخاب ہے ۔ ياد رہے كہ ايران میں حفظ اور قرائت قرآن كے ۲۶ویں بين الاقوامی مقابلے ۲۰ جولائی ۲۰۰۹ء كو شروع ہوں گے۔
423016
نظرات بینندگان
captcha