بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق زمبابوے میں گزشتہ تين سالوں سے یہ مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔ یہ مقابلے گزشتہ روز زمبابوے كے دارالحكومت حرارے میں حضرت زہراء (س) اسلامی كالج میں منعقد ہوئے اور ان مقابلوں میں پورے ملك سے ۳۰ سے زائد حفاظ اور قراء نے شركت كی۔ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد تہران میں حفظ اور قرائت قرآن كے بين الاقوامی مقابلوں میں شركت كے لئے زمبابوے كے نمائندوں كا انتخاب ہے ۔ ياد رہے كہ ايران میں حفظ اور قرائت قرآن كے ۲۶ویں بين الاقوامی مقابلے ۲۰ جولائی ۲۰۰۹ء كو شروع ہوں گے۔
423016