بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی'' ايكنا" نے " SANA" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بيت المقدس كے مفتی نے كہا كہ اسرائيل كا مقصد بيت المقدس پر قبضہ اور مسجد الاقصی كو منہدم كرنا ہے ۔ انہوں نے مزيد كہا كہ بيت المقدس پر قبضہ اور مسجد الاقصی كا انہدام در حقيقت مسلمانوں كے حقوق كو پامال كرنا ہے۔ كيونكہ مسجد الاقصی اسلام كے پيروكاروں سے متعلق ہے اور مسلمانوں كے امور میں كسی كو دخالت كا حق نہیں ہے۔ انہوں نے فلسطينی مسلمانوں سے اپيل كی كہ وہ اتحاد و وحدت كے ذريعے اپنے حقوق كا دفاع كریں۔ انہوں نے آخر میں مسجد الاقصی پر اسرائيلی جرائم كے سنگين نتائج كی طرف اشارہ كرتے ہوئے عالمی برادری سے درخواست كی ہے كہ وہ ان جرائم كی روك تھام كے لئے ضروری اقدامات كرے۔
423528