اسلامی ممالك بيت المقدس كی نجات كے لئے اپنا كردارادا كریں

IQNA

اسلامی ممالك بيت المقدس كی نجات كے لئے اپنا كردارادا كریں

13:38 - June 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1793515
بين الاقوامی گروپ: بيت المقدس كے مفتی " شيخ محمد حسين" نے گزشتہ روز اسلامی ممالك كے حكمرانوں اور لوگوں سے درخواست كی كہ وہ بيت المقدس اور مسجد الاقصی كی نجات كے لئے فوری طور پر اپنا كردار ادا كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی'' ايكنا" نے " SANA" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بيت المقدس كے مفتی نے كہا كہ اسرائيل كا مقصد بيت المقدس پر قبضہ اور مسجد الاقصی كو منہدم كرنا ہے ۔ انہوں نے مزيد كہا كہ بيت المقدس پر قبضہ اور مسجد الاقصی كا انہدام در حقيقت مسلمانوں كے حقوق كو پامال كرنا ہے۔ كيونكہ مسجد الاقصی اسلام كے پيروكاروں سے متعلق ہے اور مسلمانوں كے امور میں كسی كو دخالت كا حق نہیں ہے۔ انہوں نے فلسطينی مسلمانوں سے اپيل كی كہ وہ اتحاد و وحدت كے ذريعے اپنے حقوق كا دفاع كریں۔ انہوں نے آخر میں مسجد الاقصی پر اسرائيلی جرائم كے سنگين نتائج كی طرف اشارہ كرتے ہوئے عالمی برادری سے درخواست كی ہے كہ وہ ان جرائم كی روك تھام كے لئے ضروری اقدامات كرے۔
423528

نظرات بینندگان
captcha