بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق احسان اوغلو نے قاہرہ میں امريكی صدر باراك اوباما كی تقرير كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ اوباما نے اپنی تقرير میں مغرب اور اسلامی دنيا كے درميان روابط كی بات كی ليكن ان روابط كے قيام میں يورپی ممالك اور يورپی يونين كے كرداركو نظر انداز نہیں كيا جا سكتا۔ كيونكہ اگر يورپی ممالك تعاون نہ كریں تو مغربی دنيا اور اسلامی دنيا كے درميان روابط اور گفتگو ممكن نہیں ہے۔ ياد رہے كہ "Crans Momtana" ايك بين الاقوامی ادارہ ہے جس كی تاسيس ۱۹۸۶ء میں ہوئی۔ اس ادارے كا مركز برسلز میں ہے اور اس كی تاسيس كا مقصد انسانی دنيا كا قيام ہے۔
425541