بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے روزنامہ " Peninsula" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مقابلے میں شركت كرنے والوں میں سے ۱۲ طلباء اور طالبات كو ممتاز قرار ديا گيا ہے جنہیں اس قرآن سنٹر كے مدير " ہمايوں نصير" نے انعامات ديئے۔ " ہمايوں نصير" نے ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد طلباء میں قرائت قرآن كی ترغيب قرار ديا ہے۔ ياد رہے كہ دوحہ میں پاكستانی قرآنی سنٹر كا شمار خليج فارس كے مشہور قرآن سنٹرز میں ہوتا ہے اس قرآن سنٹر كا افتتاح ۱۹۸۵ء میں پاكستان كے اس وقت كے صدر " محمد ضياء الحق" نے كيا تھا۔
425732