بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے " مڈل ايسٹ آن لائن" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مراكش كے وزير مذہبی امور نے ايك اخباری كانفرنس میں اس پروگرام كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ پروگرام مراكش كے بادشاہ " محمد ششم" كے حكم پر شروع كيا گيا ہے۔ اس پروگرام میں ۱۹ ملين يورو لاگت آئے گی۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ۲۰۰۶ء میں مراكش كی وزارت اوقاف كی طرف سے شائع ہونے والی رپورٹ كے مطابق مراكش كی مساجد میں تقريباً ۴۵ ہزار پيش نماز موجود ہیں جن میں سے ۸۲ فيصد اسلامی شريعت كے احكام سے زيادہ آگاہی نہیں ركھتے ہیں اور صرف حافظ قرآن ہیں۔
425584