شمعون پرز كے آذربائيجان دورے كے خلاف ترك مظاہرہ

IQNA

شمعون پرز كے آذربائيجان دورے كے خلاف ترك مظاہرہ

14:06 - June 29, 2009
خبر کا کوڈ: 1796414
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز اسرائيلی صدر كے آذربائيجان دورے كے خلاف تركی كے شہر استنبول میں مظاہرہ ہوا۔ مظاہرين نے اس مظاہرے میں اسلامی ملك آذربائيجان سے اسرائيلی صدر كے اخراج كا مطالبہ كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق مظاہرين نے آذربائيجان كے سفارت خانے كے سامنے دھرنا ديا۔ مظاہرين، اسرائيل اور شمعون پرز كے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں بينرز بھی اٹھا ركھے تھے جن پر اسرائيل كے خلاف نعرے درج تھے۔
ياد رہے كہ حكومت آذربائيجان نے شمعون پرز كےآذربائيجان دورے كے خلاف مظاہرہ پر پابندی عائد كر ركھی ہے۔ اور لوگوں كو مظاہرہ كرنے سے روكنے كے لئے سخت سيكورٹی انتظامات كر ركھے ہیں۔
427071

نظرات بینندگان
captcha