بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے متحدہ عرب امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "WAM" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں كا اہتمام قرآنی انسٹیٹيوت " مشاريع الثقۃ" نے كيا ہے اور ان مقابلوں میں معذوروں كے علاوہ بہرے اور نابينا افراد بھی شركت كریں گے۔ شارجہ كے " مشاريع الثقۃ" قرآنی انسٹیٹيوٹ كے مدير حيدر طالب اربيع" نے ان مقابلوں كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان مقابلوں میں ۸ سے ۱۵ سال كے نوجوان شركت كریں گے۔ اور ان مقابلوں میں شركت كے لئے ناموں كے اندراج كی آخری تاريخ ۵ جولائی ۲۰۰۹ء ہے۔
427545