بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس علمی وركشاپ میں ۳۵ طلباء نے شركت كی اور اس علمی وركشاپ میں گيمبيا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج " محمد اسدی موحد" نے طلباء كو اسلام كے لغوی اور اصطلاحی مفہوم ، اصول دين اور فروع دين سے آگاہ كيا۔ اس كے علاوہ اس وركشاپ میں شركت كرنے والے طلباء نے مسجد امام رضا (ع) میں امام رضا (ع) لائبريری میں اسلامی كتابوں سے آشنائی حاصل كی۔ اس علمی وركشاپ كا اہتمام " لوزاكا" میں ايرانی كلچرل سنٹر نے گيمبيا كے طلباء كو اسلام كے بنيادی اصولوں سے آشنا كرنے كے لئے كيا تھا۔
427197