بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے امارات میں شائع ہونے والے اخبار" الخليج" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس ہفتہ ثقافت اسلام كا اہتمام امارات كی اسلامی ثقافتی انجمن " الحمریۃ" اور امارات كے ادارہ امور جوانان نے باہمی تعاون سے كيا ہے۔ اس ہفتے كا انعقاد كرنے والی كمیٹی كے ركن " راشد غانم الشامسی" نے كہا كہ ہفتہ ثقافت اسلام كے انعقاد كا مقصد جوانوں اور نوجوانوں میں اسلامی ثقافت كا فروغ ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس ہفتے كے پروگراموں میں اسلامی موضوعات پر تقارير ، مذہبی اور قرآنی نشستوں كا انعقاد اور اسلامی كتابوں كی نمائش شامل ہے۔
427312