مقدونیہ كے مسلمانوں كے لئے مسجد" مصطفی پاشا" كی از سرنو خدمات كا آغاز

IQNA

مقدونیہ كے مسلمانوں كے لئے مسجد" مصطفی پاشا" كی از سرنو خدمات كا آغاز

12:55 - July 02, 2009
خبر کا کوڈ: 1797644
بين الاقوامی گروپ: جمہوریہ مقدونیہ كے دارالحكومت میں واقع قديمی مسجد " مصطفی پاشا" كو مرمت كے بعد اس سال ماہ رمضان میں نمازيوں كے لئے دوبارہ كھول ديا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس مسجد كو ۱۴۹۲ء میں " سلطان بايزيد دوم" نے مقدونیہ كے دارالحكومت اسكوپیہ میں تعمير كرايا تھا ليكن ۱۹۶۳ كے زلزلے كے بعد اس تاريخی مسجد كی مرمت كی ضرورت محسوس كی جا رہی تھی۔ اس مسجد كی مرمت كا كام ۲۰۰۶ء كے اوائل میں شروع ہوا تھا اور اس سال رمضان المبارك میں یہ مسجد اسكوپیہ كے مسلمانوں كے استفادے كے لئے آمادہ ہو جائے گی۔
428314
نظرات بینندگان
captcha