بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا" نے قطر كے اخبار " الرایۃ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مركز كی مدير " عائشہ القرنی" نے اس مركز كے بارے میں گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی علوم كے اس مركز میں قطر كی چند اہل علم خواتين اسلامی علوم اور عربی زبان كی تدريس كریں گی۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس مركز میں حديث ،سيرت نبوی (ص) فقہ اور اسلامی عقائد كی تعليم كے علاوہ قطری خواتين كو حفظ ، قرائت ، تجويد ، ترتيل قرآن ، معانی و مفاہيم قرآن ، تفسير قرآن، اسباب نزول آيات قرآن، فصاحت اور بلاغت قرآن كی بھی تعليم دی جائے گی۔
427731