ايران كے شہر زابل میں حفظ قرآن كے كورس كا انعقاد

IQNA

ايران كے شہر زابل میں حفظ قرآن كے كورس كا انعقاد

14:13 - July 02, 2009
خبر کا کوڈ: 1797673
قرآنی سرگرمياں گروپ: ۴ جولائی ۲۰۰۹ء كو شہر زابل میں حفظ قرآن كے كورس كا آغاز ہو گا۔ اس كورس كا اہتمام زابل كے جامعۃ القرآن نے كيا ہے۔
زابل كے ادارہ اسلامی تبليغات میں قرآن امور كے انچارج "ھانیہ اعرابی" نے قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ سيستان و بلوچستان سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس كورس میں ۴ سے ۹ سال كے بچوں كو حفظ اور ناظرہ قرآن كی تعليم دی جائے گی۔ اعرابی نے مزيد كہا كہ اس كورس كا آغاز ۴ جولائی ۲۰۰۹ء كو ہو گا۔
ياد رہے كہ اس كورس كے لئے كلاسیں زابل كے ادارہ اسلامی تبليغات میں ہوں گی اور ان كلاسوں میں شركت كے لئے ناموں كا اندراج بھی اسی ادارے میں ہو رہا ہے۔
428416
نظرات بینندگان
captcha