بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے خبررساں ايجنسی براثا كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ لاكھوں محبان اہل بيت نے كربلا میں عقيلہ بنی ھاشم عالمہ غير معلمہ كی برسی انتہائی عقيدت و احترام كے ساتھ منائی ۔ خطباء حضرات نے اپنی تقارير میں سيدہ زينب (ع) كے كردار پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں عالم اسلام كی ايك ايسی محسنہ قرار ديا جنہوں نے مشن حسينی كی تكميل كی ۔ اس موقع پر كربلا میں سكيورٹی كے انتہائی سخت اقدامات كیے گئے تھے۔ حضرت زينب (ع) ۵ جمادی الاول ۵ ہجری كو مدينہ منورہ میں پيدا ہوئیں۔ آپ كا اسم گرامی زينب اور كنيت ام الحسن اور ام كلثوم ہے۔ آپ كے معروف القابات میں صديقۃ الصغری، عصمۃ الصغری، ولیۃ اللہ العظمی، ناموس الكبری، شريكۃ الحسين، فاضلہ و كاملہ شامل ہیں۔ آپ كے والد گرامی اميرالمؤمنين علی ابن ابی طالب اور والدہ ماجدہ صديقہ طاہرہ حضرت فاطمۃ الزہراء ہیں۔ پوری زندگی اسلام و ولايت كے دفاع میں گزارنے كے بعد بالاخر ۱۵ رجب ۶۳ ہجری كو آپ كا انتقال ہو گيا اور آپ كو دمشق میں سپرد خاك كر ديا گيا۔ آپ كا روضہ مبارك آپ كے عقيدتمندوں كی زيارتگاہ بنا ہوا ہے۔
431042