مشہد كے دارالقرآن كے انچارج" ناہيد استوار" نے خبررساں ايجنسی " ايكنا"كو خصوصی انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ موسم گرما كی تعطيلات میں قرآن مجيد كے ناظرہ، تجويد، تفسير موضوعی اور صوت و لحن كی كلاسوں كا انعقاد كيا جائے گا جس سے ہر عمر كے لوگ مستفيد ہوں گے۔ انہوں نے كہا كہ اعلی كلاسز كے طلباء كے لئے شرعی احكام ، نہج البلاغہ اور صحيفہ سجادیہ كی كلاسوں كا انعقاد بھی كيا جائے گا اور اب تقريباً ۱۰۰ طلباء و طالبات نے اپنے ناموں كا اندراج كرايا ہے۔ استوار نے كہا كہ كمپيوٹر، انگلش لينگويج اور نقاشی كی كلاسوں كےخواہشمند طلباء كے لئے بھی ضروری ہے كہ وہ قرآنی كلاسوں میں سے كسی ايك كلاس میں شركت كریں۔ انہوں نے كہا كہ ان كلاسوں میں ۱۵ ماہر اساتذہ تدريس كریں گے۔
430935