اسرائيل كی طرف سے مسجد الاقصی میں حفظ قرآن كورس كے انعقاد پر پابندی

IQNA

اسرائيل كی طرف سے مسجد الاقصی میں حفظ قرآن كورس كے انعقاد پر پابندی

12:45 - July 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1799702
بين الاقوامی گروپ: ۷ جولائی ۲۰۰۹ء كو اسرائيلی سكيورٹی فورسز نے فلسطينی طالبات كو مسجد الاقصی میں موسم گرما كے حفظ قرآن كورس میں شركت كرنے سے روك ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے فلسطين كی خبررساں ايجنسی" pnn" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تحريك جہاد اسلامی فلسطين كے سربراہ " شيخ ایہاب خليل" نے كہا ہے كہ اس پابندی كے خلاف فلسطين كے شہريوں نے صدائے احتجاج بلند كی ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ مسجد الاقصی میں حفظ قرآن كورس ۵ جولائی ۲۰۰۹ء كو شروع ہوا ہے اور یہ كورس ايك ہفتہ جاری رہے گا اور اس كورس میں ۱۵۰ طلباء و طالبات شركت كر رہی ہیں۔
431061

نظرات بینندگان
captcha