بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی " معا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ فلسطين كے وزيراوقاف و مذہبی امور" محمود الہباش" نے اس كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس قرآنی نسخے كو " الازہر يونيورسٹی سے وابستہ" دارالتراث العربی" پبلشرز نے شائع كيا ہے۔ اس قرآنی نسخے میں كلمہ " فأحيا" كی بجائے غلطی سے كلمہ" فأجيا" استعمال ہوا ہے۔
تمام فلسطينی شہريوں سے اپيل كی گئی ہے كہ اگر ان كے پاس یہ قرآنی نسخہ موجود ہے تو وہ فلسطين كے مختلف شہروں میں وزارت اوقاف كے دفاتر میں یہ نسخہ جمع كروا دیں۔
430921