متحدہ عرب امارات كے برتر قرآنی سنٹرز كی تجليل

IQNA

متحدہ عرب امارات كے برتر قرآنی سنٹرز كی تجليل

14:04 - July 11, 2009
خبر کا کوڈ: 1800352
بين الاقوامی: گزشتہ سال عرب امارات كے چار قرآنی سنٹرز كو اعلی كاركردگی كی بناء پر منتخب كيا گيا ہے چنانچہ ان قرآنی مراكز كے اساتذہ اور سربراہوں كی تجليل عمل میں لائی گئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی " WAM" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حسن كاركردگی كی بنا پر منتخب ہونے والے قرآنی مراكز میں دبئی كے " مكتوم" ابوظہبی كے " الشہامۃ" شارجہ كے " اقرارء"اور العجمان كے " الفرقان"شامل ہیں۔ اس تقريب میں قرآنی مراكز كے ۴۶ اساتذہ اور سربراہوں كی تجليل كی گئی اور انہیں امارات كے محكمہ اوقاف كی طرف سے ہدايا اور تعريفی اسناد دی گئیں۔ تقريب میں حفظ قرآن سنٹر " المكتوم" كے انچارج " شيخ عبداللہ كمالی" نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اسلام نيكی ، صلح و آشتی اور باہمی تعاون كا دين ہے اور مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ اپنی زندگيوں میں رسول خدا (ص) كے اخلاقی فضائل كو اسوہ قرار دیں۔ انہوں نے كہا كہ بعض قرآنی مراكز كو حسن كاركردگی كی بناء پر منتخب كرنا ايك مستحسن اقدام ہے اور اس سے امارات كا معاشرہ میں قرآنی كلچر كو فروغ دينے میں بڑی مدد ملے گی۔
431507
نظرات بینندگان
captcha