متحدہ عرب امارات میں ابتدائيل راؤنڈ كے قرآنی مقابلوں كا اختتام

IQNA

متحدہ عرب امارات میں ابتدائيل راؤنڈ كے قرآنی مقابلوں كا اختتام

14:11 - July 11, 2009
خبر کا کوڈ: 1800358
بين الاقوامی گروپ: متحدہ عرب امارات میں " خليفہ الجابر" نامی ابتدائی راؤنڈ كے ساتویں حفظ اور قرائت قرآن كے مقابلے گزشتہ روز ابوظہبی میں اپنے اختتام كو پہنچے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے متحدہ عرب امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "WAM'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں میں امارات كے ۲۰ قرآن سنٹرز كے ۱۰۰ طلباء اور طالبات نے شركت كی اور یہ مقابلے ۴ دن تك جاری رہے۔ ان مقابلوں كے اہتمام كرنے والی كمیٹی كے انچارج" عبيد بن خليفہ عبيد الجابر" نے ان مقابلوں كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان ابتدائی راؤنڈ كے قرآنی مقابلوں كے اختتام پر ۲۰ حفاظ اور قراء كا انتخاب عمل میں آيا ہے جو ماہ رمضان میں منعقد ہونے والے فائنل راؤنڈ كے مقابلوں میں شركت كریں گے۔
431531
نظرات بینندگان
captcha