امريكہ میں " اسلام كا مستقبل" كے موضوع پر سيميناركا آغاز

IQNA

امريكہ میں " اسلام كا مستقبل" كے موضوع پر سيميناركا آغاز

13:41 - July 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1800853
بين الاقوامی گروپ: ۱۰جولائی ۲۰۰۹ء كو امريكہ كے شہر "جكسون" میں امريكہ" اسلام كا مستقبل" كے موضوع پر سيمينار كا آغاز ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا'' نے سائٹ Wkrg كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيمينار میں امريكہ كے ۵۰۰ سے زائد اسلامی رہنما اور مسلمان شركت كر رہے ہیں۔ اس سيمينار میں شہری حقوق، اسلامی بينك كاری اور اسلامی سرمایہ كاری سميت امريكی مسلمانوں كے مختلف مسائل پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔ امريكہ كی اسلامی روابط كونسل كے سربراہ " نیھاد عواد" نے اس سيمينار كے آغاز میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ مختلف اديان اور تہذيبوں كو حقيقی اسلام سے آشنا كرنے كی ضرورت ہے تاكہ اقوام عالم اسلام كو صلح ،عدالت اور امن و آشتی كے مذہب كے طور پر پہچانیں۔
431688

نظرات بینندگان
captcha