جاپان میں منعقد ہونے والی بين الاقوامی كتاب نمائش میں اسلامی كتب كی دستيابی

IQNA

جاپان میں منعقد ہونے والی بين الاقوامی كتاب نمائش میں اسلامی كتب كی دستيابی

15:00 - July 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1800922
بين الاقوامی گروپ: جاپان میں منعقد ہونے والی ۱۶ویں بين الاقوامی كتاب نمائش میں اسلامی كتابوں اور قرآنی نسخوں كی موجودگی لوگوں كی توجہ كا مركز بنی ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب كے روزنامہ " الرياض" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۱۷ جولائی ۲۰۰۹ء كو جاپان كے شہر " ٹوكيو" میں ۱۶ویں بين الاقوامی كتاب نمائش كا آغاز ہوا جس میں ۳۰ ممالك كے ۵۰۰ پبلشرز شركت كر رہے ہیں۔ جاپان میں مصر كے سفير"وليد عبدالناصر" نے اس نمائش میں اسلامی كتب كے مختلف اسٹالوں كے دورے كے بعد كہا ہے كہ اس نمائش میں مختلف زبانوں میں اسلامی كتابوں كی دستيابی غير مسلموں كے لئے اسلام كے تعارف كا سبب بنے گی۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس نمائش میں اسلامی كتابوں كی تعداد گزشتہ سالوں كی نسبت بہت زيادہ ہے اور ايك مسلمان افريقی ملك كے طور پر مصر نے اس نمائش میں پہلی بار شركت كی ہے۔ ياد رہے كہ یہ نمائش آج ختم ہو جائے گی۔
432014

نظرات بینندگان
captcha