بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "Iamm" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس تصويری نمائش میں جرمنی كی مساجد كے اطراف، مساجد كا داخلی حصہ، نماز كے وقت مسجد كا منظر، ائمہ مساجد،مساجد كے بچے، خواتين و مرد حضرات وغيرہ كی تصاوير ركھی گئی ہیں۔ اس نمائش میں معمولاً وہ تصاوير ركھی گئی ہیں جنہیں گزشتہ سال حاصل كيا گيا تھا۔
واضح رہے كہ جرمنی میں كثير تعداد میں مسلمان مقيم ہیں اور ان كی تعداد تيس لاكھ سے زيادہ ہے اور اس میں ۲۵۰۰ كے قريب مساجد ہیں اور ۱۵۹ ايسی مساجد ہیں جن كے مينار بھی ہیں جبكہ ۱۲۸ نئی مساجد زير تعمير ہیں۔
432511