بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی " Online News" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ لاہور میں منعقد ہونے والے "فہم قرآن" سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے جماعت اسلامی كے سربراہ لياقت بلوچ نےكہا ہے كہ پاكستان اسلام كا ايك مضبوط قلعہ ہے۔ اسی وجہ سے دشمنان اسلام پوری كوشش كر رہے كہ یہاں پر مغربی ثقافت كی يلغار كر كے اس كے اسلامی رنگ كو ختم كر دیں۔ انہوں نے اس سيمينار جس میں بہت سارے پاكستانی مسلمانوں نے شركت كی، میں اس بات كا اعادہ كيا كہ اسلام دشمن قوتیں چاہتی ہیں كہ مسلمانوں كو قرآن و سنت سے دور ركھیں اور قومی ومذہبی اختلاف كا بيج بو كر ان میں تفرقہ اندازی كی فضا پيدا كی جائے۔ ان حالات میں پاكستانی مسلمانوں كی ذمہ داری بنتی ہے كہ دامن قرآن كو تھام كر ان كے ناپاك عزائم كو خاك میں ملا دیں۔ لياقت بلوچ نے انسانی حقوق كے علمبرداروں پر سخت نكتہ چينی كرتے ہوئے كہا كہ یہ خود انسانی حقوق كی دھجياں بكھير رہے ہیں۔ جماعت پنجاب كے صدر عرفان چوہدری نے كہا كہ پاكستانی مسلمانوں كو چاہیے كہ حقيقی انقلاب برپا كرنےكے لئے قرآن و سنت كو اپنائیں۔
433222