صربیہ كی مساجد میں موسم گرما كے حفظ قرآن كورسز كا انعقاد

IQNA

صربیہ كی مساجد میں موسم گرما كے حفظ قرآن كورسز كا انعقاد

20:33 - July 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1802194
قرآنی سرگرمياں گروپ: صربیہ كے شمالی علاقوں كی مساجد میں موسم گرما میں حفظ قرآن كے كورسز منعقد كيئے جائیں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق صربیہ كی شمال رياست " سبوٹسٹا" كی جامع مسجد كے متولی كروال فاچ نے كہا ہے كہ موسم گرما كی تعطيلات میں صربیہ كے شمالی علاقوں كی مساجد میں مسلمانوں كے لئے قرآنی كلاسوں كا اہتمام كيا جائے گا۔ كروال فاچ نے صربیہ میں مساجد كی صورت حال كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ دو سال قبل تركی كی مالی امداد سے صربیہ كے دارلحكومت بلغراد میں ايك مسجد كی تعمير كا آغاز ہوا تھا۔ جو اب مكمل ہو چكی ہے۔ انہوں نےمزيد كہا كہ حكومت صربیہ كی طرف سے اسلامی آثار كی نابودی كے بعد اس ملك میں مساجد كی تعداد بہت كم ہو گئی ہے اور صربیہ كی زيادہ تر مساجد رياست سنجق میں واقع ہیں۔
433554

نظرات بینندگان
captcha