روسی صدر كا عظيم الشان اسلامی مسجد كا دورہ

IQNA

روسی صدر كا عظيم الشان اسلامی مسجد كا دورہ

10:29 - July 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1802713
بين الاقوامی گروپ: روس كے صدر جناب" ڈمٹری مڈوڈف" نے ۱۵ جولائی كو ماسكو كی عظيم الشان اسلامی مسجد كا دورہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے CIHANT" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ روس كے صدر نے ماسكو میں قائم عظيم الشان مسجد كا دورہ كيا ہے۔ اس موقع پر موجود مسلم عہديداروں نے انہیں مسجد كی تعمير و ترقی كے بارے میں آگاہ كيا۔ اس موقع پر روسی صدر نے مفتی " شيخ راويل غين الدين" سے بھی ملاقات كی اور اديان كے مابين روابط كے سلسلہ میں گفتگو كی۔ روس كے صدر كے ساتھ آج ايك نشست بھی منعقد كی جا رہی ہے جس میں " اسماعيل برڈيوف" ،" طلعت تاج الدين" جيسے مركزی مسلم رہنما اور ملكی وغيرملكی نامہ نگار شركت كریں گے۔ واضح رہے كہ ماسكو كی اس عظم الشان مسجد كی تعمير ۲۰۰۴ء میں شروع ہوئی تھی اور اس كے ميناروں كی اونچائی ۷۰ میٹر ہے۔ اس مسجد میں بيك وقت ۱۲ ہزار نمازی نماز ادا كر سكتے ہیں۔
434368

نظرات بینندگان
captcha