بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايران كے دارالحكومت تہران میں منعقد ہونے والے ۲۶ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كے لئے منتخب ہونے والے روسی نمائندے " محمد محمد اف" نے گزشتہ روز روس میں ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج " ابوذر ابراہيمی" سے ملاقات كی۔ اس ملاقات میں " محمد اف" نے ان مقابلوں میں شركت كا موقع فراہم كرنے پر ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج كا شكریہ ادا كيا۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میں شريك ہونا ميری ديرينہ آرزو تھی اور ميری كوشش ہو گی كہ میں ان مقابلوں میں نماياں كاركردگی دكھاؤں۔ ابراہيمی نے بھی ايرانی كلچرل سنٹر میں انہیں خيرمقدم كہا اور اميد ظاہر كی كہ وہ روسی مسلمانوں كی بہترين نمائندگی كریں گے۔
ياد رہے كہ تہران میں قرآن كريم كے ۲۶ویں بين الاقوامی مقابلے ۱۹ جولائی ۲۰۰۹ء كو شروع ہوں گے اور ۲۹ جولائی ۲۰۰۹ء تك جاری رہیں گے۔
434157