روس كے شہر"سينٹ بیٹرزبرگ" میں جديد مسجد كا افتتاح

IQNA

روس كے شہر"سينٹ بیٹرزبرگ" میں جديد مسجد كا افتتاح

9:55 - July 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1804170
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز روس كے شہر"سينٹ بیٹرزبرگ" میں جديد مسجد كا افتتاح ہوا ہے۔ اس كی افتتاحی تقريب میں روس كی اسلامی اور ثقافتی شخصيات نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے"روسيا اليوم" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ روس كے مركزی دينی سنٹر كے معاون " كرگانوف" نے كہا كہ اس مسجد كی تعمير میں ۳ سال كا عرصہ لگا ہے۔ اس مسجد كی افتتاحی تقريب میں روس كے مركزی دينی سنٹر كے مدير"طلعت تاج الدين" اور شہر سينٹ بیٹرزبرگ كے گورنر كے معاون نے شركت كی۔ یہ مسجد شہر سمرقند میں واقع مسجد " تيمور لنگ" كے طرز تعمير پر بنائی گئی ہے۔ اس مسجد میں ۲۵۰۰ نمازيوں كی گنجائش ہے۔ ياد رہے كہ شہر بیٹرزبرگ كا شمار روس كے ثقافتی دارالحكومت میں ہوتا ہے۔
435868

نظرات بینندگان
captcha