بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فلسطين كی خبررساں ايجنسی " وفا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ"القرآن والسنت" قرآن سنٹر كے مدير نے اس كورس كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ یہ كورس اس قرآن سنٹر اور كويت كے بين الاقوامی قرآنی انسٹیٹيوٹ "الرحمۃ" كے باہمی تعاون سے منعقد ہوا۔ اس حفظ قرآن كورس كے ناظر"نادرعبدالنبی" نے كہا كہ اس كورس كے انعقاد كا مقصد طلباء كو حفظ قرآن كی ترغيب دلانا تھی۔ نادر النبی نے مزيد كہا كہ اس حفظ قرآن كورس میں شركت كرنے والے طلباء كو انعامات بھی ديئے گئے ہیں۔
435640