بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے فرانس كی خبررساں ايجنسی (AFP) كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ امريكہ اور اسلام كے درميان روابط كونسل (CAIR) كے ترجمان نے اس مسودے كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اگر یہ قانون پاس ہو جاتا ہے تو امريكہ میں موجود مسلمانوں ، یہوديوں اور ديگر فرقوں كے پيروكاروں پر لازم ہوگا كہ وہ اپنے حجاب اورعقيدے میں سے كسی ايك كا انتخاب كریں اور یہ امر بہت افسوس ناك ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ حجاب دينی تبليغ كے زمرے میں نہیں آتا جبكہ امريكہ كا سركاری قانون مختلف اديان كے پيروكاروں كو مذہبی آزادی فراہم كرتا ہے۔ ابراہيم ہوپر نے آخرمیں قاہرہ میں امريكی صدر كے خطاب كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ امريكہ میں اس قسم كے قوانين مصر میں امريكی صدر كے خطاب سے موافقت نہیں ركھتے كيونكہ باراك اوباما نےاپنے خطاب میں امريكہ میں موجود اديان كی آزادی كی بات كی تھی۔
435199