بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا'' نے سعودی عرب كے روزنامہ " الاقتصادیہ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ملائيشيا كے وزير اعظم كی مسجد النبی (ص) كی زيارت كے وقت سعودی عرب كی چند سياسی شخصيات بھی ان كے ہمراہ تھیں۔ ملائيشيا كے وزير اعظم نے مسجد النبی (ص) كی زيارت كے بعد اس مقدس مسجد میں نماز ادا كی۔ ياد رہے كہ ملائيشيا كے وزير اعظم عبداللہ بن احمد بداوی گزشتہ روز سعودی عرب كے سركاری دورے پر رياض پہنچے ہیں۔ جہاں پر وہ سعودی حكام سے ملاقاتیں كریں گے۔
435801