امريكہ میں حفظ اور معانی و مفاہيم قرآن كے مقابلے كا انعقاد

IQNA

امريكہ میں حفظ اور معانی و مفاہيم قرآن كے مقابلے كا انعقاد

10:42 - July 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1804214
بين الاقوامی گروپ: اس سال ۱۲ ستمبر ۲۰۰۹ء كو امريكہ كے شہر پورٹ لينڈ میں طلباء كے لئے حفظ اور مفاہيم قرآن كا مقابلہ منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" نے " METpdx" سائٹ كے حوالے سےرپورٹ دی ہے كہ ماہ مبارك رمضان میں پرائمری اور مڈل كلاسوں كے طلباء كے لئے اس مقابلے كا اہتمام شہر پورٹ لينڈ كے اسلامی تعليمی مركز نے كيا ہے۔ پرائمری كلاسوں كےطلباء سورہ الدخان،سورہ النجم اور سورہ الرحمن كے حفظ میں مقابلہ كریں گے جبكہ مڈل كلاسوں كےطلباء كے درميان سورہ بقرہ كی آيت نمبر ۱۴۱ تك، سورہ الاسراء اور سورہ السجدہ كے حفظ میں مقابلہ ہو گا۔ اس مقابلے كے شركاء كے لئے ضروری ہو گا كہ وہ مذكورہ سورتوں كے حفظ كے علاوہ ان كے معانی بھی جانتے ہوں۔ اس مقابلے میں ہر دو گروہ سے نماياں كاركردگی دكھانے والے طلباء كوانعامات ديئے جائیں گے۔
435692

نظرات بینندگان
captcha