عراق میں پہلی مرتبہ بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

عراق میں پہلی مرتبہ بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

14:42 - July 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1804417
بين الاقوامی گروپ: عراق میں پہلی مرتبہ رواں سال كے آواخر میں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد كيا جائے گا۔ اب تك ۵۰ ممالك نے ان مقابلوں میں شركت كرنے كا اعلان كيا ہے۔
عراق كے علوم قرآن كے قومی مركز كے انچارج اور۲۶ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كرنے والے عراقی گروپ كے سربراہ عادل الكنانی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" سے ۲۶ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے انعقاد كے مقام پربات چيت كرتے ہوئے كہا كہ دو سال قبل ہم نے ان مقابلوں میں شركت كی تھی جن میں ہم نے تفسير میں پہلی ،حفظ كل قرآن كريم میں دوسری اور تلاوت میں تيسری پوزيشن حاصل كی تھی۔ الكنانی نے اس سال حفظ كل قرآن اور تلاوت كے شعبوں میں عراق كی شركت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے اميد ظاہر كی كہ گزشتہ سالوں كی طرح اس سال بھی عراقی نمائندے بہترين پوزيشن حاصل كریں گے۔ عراق كے علوم قرآن كے قومی مركز كے انچارج نے ان مقابلوں كی كيفيت كو ہر سال پہلے سے بہتر بتاتے ہوئے كہا كہ ہم ديكھ رہے ہیں كہ بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے منصفين نے مكمل طور پر عدل و انصاف كے ساتھ فيصلہ كرنے كے لئے كئی وسائل فراہم كیے ہیں۔
436602

نظرات بینندگان
captcha