بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روس كی خبررساں ايجنسی " Interfax" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس كانفرنس كا اہتمام ماسكو كے مسيحی رہنما نے كيا ہے اور اس كانفرنس میں ادارہ يونسكو كے سربراہ بھی شركت كر رہے ہیں۔ اس كانفرنس كے شركاء میں عيسائی رہنماؤں كے علاوہ قفقاز كے مسلمانوں كی كونسل كے سربراہ " اللہ شكور پاشازادہ" اور اسلام ورلڈ اسمبلی كے معاون " محمد ہيات" شامل ہیں۔ اس كانفرنس كے انعقاد كا مقصد اديان كے درميان تناؤ كو ختم كرنے اور اديان كی توہين كا راستہ روكنے كے لئے اديان كے سربراہوں اور اقوام متحدہ كے درميان تعاون كو پائيدار بنانا ہے۔
437107