بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" شعبہ جنوب مشرقی ايشيا نے tebasel.com سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كمبوڈيا كے مفتی كارمارالدين يوسف نے اس بارے میں كہا كہ مساجد سے قرآنی نسخوں كے چوری ہو جانے كی وجہ سے اس ملك كے مسلمانوں كو قرآنی نسخوں كی كمی كا سامنا ہے۔ انہوں نے خبر دار كرتے ہوئے كہا كہ قرآن كی كمی كی وجہ سے اس ملك میں اسلامی تعليمات كی نشرواشاعت كی راہ میں كی جانے والی كوششیں مشكلات سے دوچار ہو رہی ہیں۔ كارمارالدين يوسف نے آخر میں كہا كہ كمبوڈيا كا اسلامی معاشرہ اس وقت قرآنی نسخوں كا بہت زيادہ محتاج ہے۔
436372