بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق شام كے حافظ كل قرآن " عبداللہ احمد انيس" نے قرآن كريم كی چند آيات كی تلاوت كر كے اس سال كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز كيا۔ اس كے بعد موريطانیہ كے قاری احمدو عبداللہ عبدات نے سورہ نحل كی آيات ۴۳ سے ۵۰ تك اور ايتھوپيا كے حافظ كل قرآن " عبدالفتاح اكمل" اور ڈنمارك كے قاری " احمد المعلم" نے سورہ شوری كی آيات ۱۵ سے ۱۸ تك كی تلاوت كی۔
واضح رہے كہ ۲۶ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلے كا آغاز ۱۹ جولائی سے ہوا ہے جو ۲۴ جولائی تك جاری رہے گا۔
436599