بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے پہلے دن كا آغاز شام اور موريطانیہ كے نمائندوں سے

IQNA

بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے پہلے دن كا آغاز شام اور موريطانیہ كے نمائندوں سے

21:25 - July 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1805057
بين الاقوامی گروپ: ۲۶ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے پہلے مرحلے كا آغاز شام كے حافظ قرآن نے كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق شام كے حافظ كل قرآن " عبداللہ احمد انيس" نے قرآن كريم كی چند آيات كی تلاوت كر كے اس سال كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز كيا۔ اس كے بعد موريطانیہ كے قاری احمدو عبداللہ عبدات نے سورہ نحل كی آيات ۴۳ سے ۵۰ تك اور ايتھوپيا كے حافظ كل قرآن " عبدالفتاح اكمل" اور ڈنمارك كے قاری " احمد المعلم" نے سورہ شوری كی آيات ۱۵ سے ۱۸ تك كی تلاوت كی۔
واضح رہے كہ ۲۶ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلے كا آغاز ۱۹ جولائی سے ہوا ہے جو ۲۴ جولائی تك جاری رہے گا۔
436599

نظرات بینندگان
captcha