فلسطينی مقبوضہ علاقے میں یہودی بستيوں كی تعمير فوری طور پر بند كر دی جائے: عرب ليگ

IQNA

فلسطينی مقبوضہ علاقے میں یہودی بستيوں كی تعمير فوری طور پر بند كر دی جائے: عرب ليگ

17:21 - July 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1805879
بين الاقوامی گروپ: عرب ليگ نے ايك بيان میں مقبوضہ علاقے" شيخ جراح" میں یہوديوں كی آباد كاری كے سلسلے میں بستيوں كی تعمير كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے شام كی خبررساں ايجنسی " Sana" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عرب ليگ كے جنرل سيكرٹری "عمروموسی" نے مقبوضہ علاقے " شيخ جراح" میں یہودی بستيوں كی تعمير كی شدت سے مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسرائيل كی جانب سے اس مسئلہ كی لاپروائی سے پتہ چلتا ہے كہ اسرائيل علاقے میں پائيدار امن كے لئے سنجيدہ نہیں ہے۔ عرب ليگ كے جنرل سيكرٹری نے اقوام متحدہ سے تقاضا كيا ہے كہ اسرائيل كو اس كام سے روكا جائے۔ انہوں نے كہا كہ اگر اسرائيل علاقے میں پائيدار امن كا خواہاں ہے تو اسے یہودی بستيوں كی تعمير كو روكنا ہو گا۔
437627

نظرات بینندگان
captcha