اردن كی رياست " اربد" میں علوم قرآن و حديث كورسز كا انعقاد

IQNA

اردن كی رياست " اربد" میں علوم قرآن و حديث كورسز كا انعقاد

18:28 - July 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1805903
قرآنی سرگرمياں گروپ: اردن كی رياست " اربد" كے ادارہ اوقاف كی كوششوں سے عنقريب اس رياست میں خواتين كے لئے علوم قرآن وحديث كی كلاسیں شروع كی جائیں گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے اردن كے روزنامہ " الدستور" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ رياست اربد كے ادارہ اوقاف كے سرپرست " جمال محمود البطانیھ" نے ان كلاسوں كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان كلاسوں كے انعقاد كا مقصد خواتين كو قرآن مجيد اور احاديث نبوی (ص) سے آشنا كرنا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ معاشرے كی تعمير و ترقی میں خواتين اہم كردار ادا كر سكتی ہیں۔ اس لئے ضروری ہے كہ معاشرے كے ديگر افراد كی طرح خواتين بھی زندگی كے ہر شعبے میں مؤثر كردار ادا كریں۔
438111
نظرات بینندگان
captcha